Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldفیملی ممبر کو گولی مار کر قتل کرنے کے الزام میں 9سالہ...

فیملی ممبر کو گولی مار کر قتل کرنے کے الزام میں 9سالہ بچہ گرفتار



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک فیملی ممبر کو گولی مار کرقتل کرنے کے الزام میں 9سالہ بچے کو گرفتار کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست اوٹاہ کے شہر ٹوئیلی میں پیش آیا۔ پولیس اطلاع ملنے پر ایک گھر میں پہنچی تو ایک 32سالہ آدمی کو خون میں لت پت پایا، جس کے سر میں گولی لگی ہوئی تھی۔
پولیس کی طرف سے قاتل اور مقتول دونوں کی شناخت مخفی رکھی جا رہی ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مقتول کو ایک 9سالہ بچے نے گولی ماری ہے۔ مقتول اور بچہ دونوں ایک ہی خاندان کے افراد ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بچے سے غلطی سے گولی چلی یا اس نے دانستہ اپنے فیملی ممبر کو نشانہ بنایا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں