Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldقاتلانہ حملے کے بعد سابق صدر ٹرمپ کی اہلیہ کا بیان بھی...

قاتلانہ حملے کے بعد سابق صدر ٹرمپ کی اہلیہ کا بیان بھی سامنے آگیا



پینسلوانیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کہنا ہےکہ بہادر  افسران کی شکر گزار ہوں جنہوں نے ریپبلکن سیاستدان کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالیں،جب ڈونلڈ ٹرمپ کو گولی لگی تو مجھے یوں محسوس ہوا کہ میری اور بیرن کی زندگی تباہی کے دہانے پر آگئی ہے،حملے میں ہلاک ہونے والے کے اہل خانہ سے اپنی “مخلصانہ ہمدردی” کا اظہار کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پر آج ایک قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ معجزانہ طورپر محفوظ رہے تھے، گولی ان کے کان کو چھو کر نکل گئی تھی، اس سارے وقوعہ کے دوران حملہ آور کو امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے مارگرایا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک حامی بھی ہلاک ہوگیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں