Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldقانون ساز 'عوام کے ساتھ جمہوریت کی حفاظت کریں گے،' جنوبی کوریا...

قانون ساز ‘عوام کے ساتھ جمہوریت کی حفاظت کریں گے،’ جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نےاعلان کردہ مارشل لا منسوخ کردیا


  • صدر نے ٹیلی ویژن خطاب میں منگل کو مارشل لا کا اعلان کیا۔
  • آزادانہ اور آئینی نظم و ضبط کے تحفظ کے لیے اس طرح کا قدم اٹھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا: صدر جنوبی کوریا
  • اسکےگھنٹوں بعد پارلیمنٹ نے اسے اٹھانے کے حق میں ووٹ دیا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر وو وون شیک نے اعلان کیا کہ قانون ساز “عوام کے ساتھ مل کر جمہوریت کی حفاظت کریں گے۔”
  • جنوبی کوریا کے قانون کے تحت، پارلیمنٹ میں اکثریتی ووٹ کے ساتھ مارشل لا کو اٹھایا جا سکتا ہے،

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے منگل کو دیر گئے مارشل لاء لگانے کا اعلان کیاتھا۔ اس کےگھنٹوں بعد ہی پارلیمنٹ نے اسے اٹھانے کے حق میں ووٹ دے دیا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر وو وون شیک نے اعلان کیا کہ قانون ساز “عوام کے ساتھ مل کر جمہوریت کی حفاظت کریں گے۔” وو نے پولیس اور فوجی اہلکاروں سے اسمبلی کے گراؤنڈ سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کیا۔

جنوبی کوریا کے قانون کے تحت، پارلیمنٹ میں اکثریتی ووٹ کے ساتھ مارشل لا کو اٹھایا جا سکتا ہے، جہاں حزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔

ووٹنگ میں حصہ لینے والے تمام 190 قانون سازوں نے مارشل لاء کے خاتمے کی حمایت کی۔ ٹیلی ویژن فوٹیج میں ایسے فوجیوں کو دکھایا گیا جو پارلیمنٹ میں تعینات تھے اور ووٹنگ کے بعد وہاں سے چلے گئے۔

صدر یون سک یول نمارشل لا کا اعلان کرتے ہوئے۔ اے پی فوٹو

صدر یون سک یول نے مارشل لاء کا اعلان کرتے ہوئے ” ریاست مخالف” قوتوں کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ یہ اقدام اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا وہ ملک کی پارلیمنٹ کو کنٹرول کرنے والی اپوزیشن کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ وہ اس پر کمیونسٹ شمالی کوریا کے ساتھ ہمدردی کا الزام لگاتے ہیں۔

صدر یون نے کہا کہ ان کے پاس آئین کے تحفظ کے لیے اس طرح کا قدم اٹھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

انہوں نے خطاب میں ملک کی اپوزیشن پر پارلیمنٹ کو کنٹرول کرنے، شمالی کوریا کے ساتھ ہمدردی رکھنے اور ریاست مخالف سرگرمیوں سے حکومت کو مفلوج کرنے کا الزام بھی لگایا۔

صدر کے حیران کن اقدام نے آمررہنماؤں کے اس دور کی یاد دلائی ہے جسے ملک نے 1980 کی دہائی سے نہیں دیکھا۔ اس اعلان کی فوری طور پر اپوزیشن اور یون کی اپنی قدامت پسند پارٹی کے رہنماوں نے مذمت کی تھی۔

جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق، صدر کے اقدام کے بعد، جنوبی کوریا کی فوج نے اعلان کیا تھاکہ پارلیمان اور دیگر سیاسی اجتماعات جو “سماجی افراتفری” کا باعث بن سکتے ہیں، معطل کر دیے جائیں گے۔

یونہاپ کے مطابق فوج نے یہ بھی کہا کہ ملک کے ہڑتالی ڈاکٹروں کو 48 گھنٹوں کے اندر کام پر واپس آجانا چاہیے۔ میڈیکل اسکولوں میں طلباء کی تعداد بڑھانے کے حکومتی منصوبوں کے خلاف ہزاروں ڈاکٹر مہینوں سے ہڑتال کر رہے ہیں۔ فوج نے کہا کہ جو بھی حکم نامے کی خلاف ورزی کرتا ہے اسے بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

جنوبی کوریا کےفوجی بدھ، 4 دسمبر، 2024 کو، جنوبی کوریا کے شہر سیول میں قومی اسمبلی کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ (فوٹو بذریعہ اے پی)

جنوبی کوریا کےفوجی بدھ، 4 دسمبر، 2024 کو، جنوبی کوریا کے شہر سیول میں قومی اسمبلی کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ (فوٹو بذریعہ اے پی)

قبل ازیں، ٹی وی نے پولیس افسران کو اسمبلی کے داخلی راستے کو روکتے ہوئے اور ہیلمٹ والے فوجیوں کو عمارت کے سامنے رائفلیں اٹھائے ہوئے دکھایا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے ایک فوٹوگرافر نے کم از کم تین ہیلی کاپٹر دیکھے، جو ممکنہ طور پر فوج کے تھے، جو اسمبلی کے میدان کے اندر اترے، جبکہ دو یا تین ہیلی کاپٹر اس جگہ کے اوپر چکر لگا رہے تھے۔

اس رپورٹ کے لیے اطلاعات ایسوسی ایٹڈ پریس نے فراہم کی ہیں۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں