Monday, December 23, 2024
ہومWorldقطر ایئر لائن نے لبنان سے آنیوالی پروازوں میں واکی ٹاکی اور...

قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنیوالی پروازوں میں واکی ٹاکی اور پیجرز لانے پر پابندی لگا دی



(ویب ڈیسک) لبنان میں پیچر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنے والے مسافروں پر بڑی پابندی لگا دی ہے۔

قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنے والی پروازوں میں پیجر اور واکی ٹاکی لانے پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی لبنان میں حالیہ دھماکوں کے باعث لگائی گئی ہے۔

بیروت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز کرنے والے مسافروں کے پیجر اور واکی ٹاکی لے جانے پر پابندی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر!پاکستان کے بڑے شہر میں زلزلے کے جھٹکے

پابندی کا اطلاق چیک شدہ اور ساتھ لے جانے والے سامان کے ساتھ ساتھ کارگو پر بھی ہو گا ، فیصلہ لبنان کی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر کیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں