دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )قطر نے عدالت سے سزا یافتہ 8 بھارتی جاسوسوں کو رہا کردیا، بھارتی وزارت خارجہ نے رہائی کی تصدیق کی ہے۔”سماء” کے مطابق غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ بھارتی بحریہ کے ان 8 جاسوسوں کو رہا کر دیا، جنہیں سزائے موت سنائی گئی تھی، گزشتہ ماہ قیدیوں کی سزائے موت کو طویل قید میں تبدیل کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ کے سابق اہلکار اسرائیل کےلئے جاسوسی کرتے پکڑے گئے تھے، بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ 8 میں 7 جاسوس بھارت میں پہنچ گئے۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی شہریوں کی رہائی پر قطری امیر کے شکر گزار ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں قطر کی عدالت نے گرفتار کئے گئے بھارت کے 8 شہریوں کو سزائے موت سنائی تھی، قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران کوآبدوز پروگرام پر جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔