Saturday, December 28, 2024
ہومWorldلاس اینجلس کی تاریخ میں سب سے بڑی ڈکیتی تحقیقات شروع

لاس اینجلس کی تاریخ میں سب سے بڑی ڈکیتی تحقیقات شروع



سیلمار (ویب ڈیسک)   کسی نے لاس اینجلس میں واقع گارڈا ورلڈ (Gardaworld) کیش  سٹوریج   سے ایسٹر کے موقع پر 30 ملین ڈالرز چوری کرلیے ہیں جسے لاس اینجلس کی تاریخ میں سب سے بڑی ڈکیتی قرار دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کینیڈا کی سیکیورٹی کمپنی گارڈاورلڈ نقد ذخیرہ کرنے، ٹرانسپورٹیشن کی خدمات  اور کلائنٹس کی رقم کو اس وقت تک محفوظ رکھنے کی خدمات پیش کرتی ہے جب تک اسے استعمال یا بینک میں منتقل نہ کیا جائے۔گارڈاورلڈ دنیا میں سب سے بہترین سیکورٹی کمپنیوں میں سے ایک ہے جس میں درجنوں گارڈز، الارم، موشن ڈیٹیکٹر اور بہترین نگرانی کے آلات موجود ہیں تاہم اس کے باوجود کوئی ان تمام حفاظتی اقدامات کو چکما دے کر 30 ملین ڈالرز چوری کرنے میں اسطرح کامیاب ہوا کہ 24 گھںٹوں تک کسی کو بھی اس چوری کا پتہ ہی نہیں چل سکا۔

لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ (لے اے پی ڈی) اور FBI نے ڈکیتی کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کا خیال ہے کہ چور چھت کے ذریعے داخل ہوئے جس کی وجہ سے   تمام حفاظتی آلات کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگئے ۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں