نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک خاتون کو چکن ونگز چرانے کے جرم میں 9 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرا لائڈیلز نامی خاتون امریکا کے سکول ملازمہ تھی جس نے 15 لاکھ ڈالر مالیت کے چکن ونگز چرائے، خاتون مجرمہ ویرا لائڈیلز نے ایک سال کے دوران 11 ہزار ونگز کے ڈبے چرائے تھے جس سے اس نے کاوربار کھول رکھا تھا۔آج نیوز کے مطابق ویرا لائڈیلز کے چرائے گئے چکن ونگز کے ڈبے کورونا وبا کے دوران طلبہ کو دیئے جانے تھے۔
خاتون کی چوری اور کرپشن کا اس وقت پردہ فاش ہوا جب سکول میں ایک معمول کے آڈٹ کے دوران دیکھا گیا کہ سالانہ فوڈ سروس کے اخراجات تعلیمی سال کے نصف حصے کے بجٹ سے تین لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ تھے۔ابتدائی تحقیقات کے بعد ہی خاتون کی چوری پکڑی گئی اور اس کو جنوری میں چوری اور مجرمانہ کاروبار چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم مقدمے کی مکمل سماعت کے بعد اسے نو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔