Sunday, December 29, 2024
ہومWorldلبنانی دارالحکومت بیروت میں فوجی گاڑیاں تعینات کردی گئیں

لبنانی دارالحکومت بیروت میں فوجی گاڑیاں تعینات کردی گئیں



بیروت (ویب ڈیسک) دارالحکومت بیروت میں ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر لبنانی فوج نے شہر میں فوجی گاڑیاں تعینات کردیں۔ 

آج نیوز  نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ  لبنانی فوج کی بکتر بند گاڑیاں بیروت کے برج الغزال پل کے قریب تعینات کردی گئیں۔ یہ اقدام ممکنہ جھڑپوں کے خدشے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ پیشرفت حزب اللّٰہ کی جانب سے سربراہ حسن نصر اللّٰہ کی اسرائیلی حملوں میں شہادت کے بعد سامنے آئی۔  بتایا جارہا ہے کہ برج الغزال مسلم اکثریتی علاقے خندق الغمیق اور عیسائی اکثریتی علاقے اشرفیہ کو تقسیم کرتا ہے۔ اس سے قبل بھی دونوں علاقوں کے رہائشیوں کے درمیان احتجاجی مظاہرے اور جھڑپیں ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کے بعد لبنان کے خلاف بھی جارحیت کا آغاز کردیا اور اب تک ہوئے اس کے وحشیانہ حملوں میں 700 سے زائد افراد مارے گئے۔اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں حملے کے دوران حزب اللّٰہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کا دعویٰ کیا۔

بعدازاں اسکی تصدیق مداحمتی تنظیم کی جانب سے بھی کی گئی جبکہ ساتھ ساتھ اسرائیل کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں