ادھر ‘رائٹرز’ کی رپورٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو اسرائیلی سازش کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ ایرانی ذرائع کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے سے چند روز قبل حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ کو لبنان سے فرار ہونے کی تنبیہ کی تھی۔ واضح رہےاس وقت آیت اللہ علی خامنہ ای تہران میں اعلیٰ حکومتی عہدوں پر اسرائیلی دراندازی پر بہت فکر مند ہیں۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)