Saturday, January 4, 2025
ہومWorldلبنان میں زخمی ایرانی سفیر کی حالت خطرے سے باہر

لبنان میں زخمی ایرانی سفیر کی حالت خطرے سے باہر



 تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے لبنان میں ہونے والے پیجر ڈیوائسز کے دھماکوں میں زخمی ہونے والے سفیر مجتبیٰ امانی کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے وائر لیس سسٹم پر سائبر حملے کے نتیجے میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی سمیت حزب اللہ کے ایک ہزار سے زائد اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ۔ بیروت کے گردونواح میں حزب اللہ کے  اہلکاروں کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے وائر لیس سیٹ اچانک دھماکے سے پھٹ گئے ، جو کہ آپس میں رابطے کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق لبنان میں تہران کے سفیر مجتبیٰ امانی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ ہوش و حواس میں ہیں۔ حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر مجتبیٰ امانی بھی رابطے کے لیے پیجر استعمال کر رہے تھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکوں سے پہلے پیجر ڈیوائس گرم ہونا شروع ہوئے اور کچھ دیر بعد دھماکے سے پھٹ گئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں