Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldلبنان پر اسرائیلی فضائی حملے، وزیر اعظم کی امن کے لیے عالمی...

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے، وزیر اعظم کی امن کے لیے عالمی اپیل


لبنان کے کارگزار وزیر اعظم نجیب مقاتی نے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کیا۔ اس میں انہوں نے کہا کہ سبھی ملکوں اور فیصلہ کرنے والوں سے یہ امید ہے کہ وہ لبنان پر خونی اور تباہ کن اسرائیلی حملوں کو روکیں اور بین الاقوامی قرار دادوں، خاص طور سے قرار داد 1701 کو نافذ کریں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد 1701 کو 2006 میں اپنایا گیا تھا جس کا مقصد جنوبی لبنان میں ایک بفر زون بنانا تھا اور اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان دشمنی کو ختم کرنا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کو بھی اسرائیل کے ذریعہ راس النبا علاقے میں حملے کیے گئے تھے۔ اس حملے میں حزب اللہ کے میڈیا ترجمان محمد عفیف کے ساتھ ایک خاتون سمیت 6 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں