Sunday, December 29, 2024
ہومWorldمارک زکربرگ کی نئی گھڑیقیمت ہوش اڑادے گی

مارک زکربرگ کی نئی گھڑیقیمت ہوش اڑادے گی


(ویب ڈیسک)میٹا کے بانی مارک زکربرگ کاشماردنیا کے امیرترین افراد میں ہوتاہے اوروہ 198 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

حال ہی میں مارک زکربرگ نے ایک نئی گھڑی DB25 Starry Varius Aérolite  خریدی ہے ،ہر سال ایسی صرف 5 گھڑیاں ہی تیار کی جاتی ہیں،اس کا ڈائل ایک شہاب ثاقب سے تیار کیا جاتا ہے جس کا ڈیزائن کہکشاں جیسا  ہے جبکہ اس پر 24 قیراط سونے کے پتے موجود ہیں،اس کا اسٹریپ مگرمچھ کی کھال سے تیار کیا جاتا ہے۔

اس گھڑی کی واضح قیمت تومعلوم نہیں ہوسکی مگر ایک تخمینے کے مطابق اس کی قیمت کم از کم 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرز (7 کروڑ 23 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

 مارک زکربرگ پہلے گھڑی پہنناپسندنہیں کرتے تھے ،لیکن چندماہ قبل مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کے دوران وہ اننت امبانی کی گھڑی سے بہت زیادہ متاثر ہوئے تھے،اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ میں کبھی گھڑی خریدنا نہیں چاہتا تھالیکن اسے دیکھنے کے بعد مجھے لگا کہ گھڑیاں تو زبردست ہوتی ہیں۔

مارک زکربرگ زیادہ ترسادہ گرے ٹی شرٹس میں نظرآتے ہیں،کمپنی کی جانب سے انہیں محض ایک ڈالر تنخواہ دی جاتی ہے لیکن حالیہ کچھ عرصے کے دوران ان کے اندازمیں تبدیلی دیکھی جارہی ہے اورمارک زکربرگ نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیاہے  کہ انہوں نے اپنی نئی شرٹ کو خود ڈیزائن کیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں