Saturday, December 28, 2024
ہومWorld متحدہ عرب امارات اور قطر میں عید بدھ کو ہو گی

 متحدہ عرب امارات اور قطر میں عید بدھ کو ہو گی



 دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خلیجی ریاستوں قطر اور متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا، لندن اور افغانستان میں عید بدھ کو منائی جائے گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تاہم ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس پر کمیٹی نے اعلان کیا کہ کل 9 اپریل کو 30 واں روزہ اور عید بروز بدھ 10 اپریل ہو گی۔

 قطر میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کے سبب بدھ کو عید منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ افغانستان میں بھی چاند نظر نہ آنے کے سبب بدھ کو ہی عید ہو گی، لندن اور آسٹریلیا میں بھی عید بدھ کو منانے کا اعلان کر دیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں