Monday, January 6, 2025
ہومWorldمتوفی شخص کے فنگر پرنٹ سے موبائل کھولنا جائز ہے یانہیں؟ فتویٰ...

متوفی شخص کے فنگر پرنٹ سے موبائل کھولنا جائز ہے یانہیں؟ فتویٰ آگیا



کویت سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کویت میں وزارت اوقاف کے شعبہ افتیٰ نے فتویٰ جاری کیا ہے جس کے تحت وفات پا جانے والے شخص کے موبائل فون کو ان لاک کرنے کے لیے اس کی انگلی یا چہرے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یہ فتویٰ کویت میونسپلٹی کے محکمہ جنازہ کی جانب سے درخواست پر جاری کیا گیا ہے۔

متوفی کے رشتہ داروں کی جانب سے متعلقہ شعبے کو درخواستیں موصول ہوتی ہیں کہ متوفی کا فون ان لاک کرنے کے لیے ان کی انگلی یا چہرے کا استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

کویت کے مقامی ذرائع ابلاغ نے افتیٰ سیکٹر کی باضابطہ دستاویز شائع کی جس میں محکمہ جنازہ کا جواب بھی شامل تھا کہ فوت ہو جانے والے کسی شہری  کے فون میں موجود مواد دیکھنا اور ان کی پرائیویسی کو برقرار نہ رکھنا جائز نہیں ہے۔ فتوے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر ضروری ہو تو عدالت یا مجاز سکیورٹی اتھارٹی ایسے فون تک رسائی حاصل کرے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں