واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ایوان نمائندگان کی امورخارجہ کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہیں قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کا ایوان نمائندگان میں پیشی کے دوران کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت گرانے کی سازش کی وجہ سے مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئیں، آزادی اظہار رائے اگر تشدد کی دھمکیوں تک چلی جائے تو یہ درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا سائفر کے ذریعے امریکی سازش کا الزام غلط ہے، پاکستانی سفیر اسد مجید بھی سائفر سے متعلق الزام جھوٹ قرار دے چکے ہیں۔