Saturday, December 28, 2024
ہومWorldمحبوبہ کو آئی فون تحفہ میں دینے کیلئے 9 ویں جماعت کے...

محبوبہ کو آئی فون تحفہ میں دینے کیلئے 9 ویں جماعت کے طالبعلم نے انتہائی قدم اٹھا لیا



نئی دہلی (ویب ڈیسک) نویں کلاس کے طلبہ نے اپنی گرل فرینڈ کو آئی فون دلانے کے لیے تمام حدیں پار کرتے ہوئے اپنی ماں کا زیور ہی چرا لیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی دہلی کے نجف گڑھ علاقے میں نویں کلاس کے ایک طالب علم کو اپنی دوست کو آئی فون دلانے کے لیے ماں کے زیورات چرائے جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کی سالگرہ کے موقع پر اسے تحفہ دینے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔

پولیس کے مطابق معاملے کا اس وقت پتہ چلا جب لڑکے کی والدہ نے گھر میں زیروات چوری کی ایف آئی آر درج کرائی جس کے بعد تفتیش شروع کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 3 اگست کو خاتون کی جانب سے گھر میں چوری کی شکایت درج کروائی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ 2 اگست کو صبح 8 سے دوپہر 3 بجے کے درمیان نامعلوم شخص گھر سے سونے کی دو چین، بالیاں اور انگوٹھی چوری کرکے فرار ہوگیا۔

چور کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لی گئی لیکن فوٹیج میں شکایت کنندہ کے گھر کے قریب کوئی مشتبہ سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

اس کے بعد تفتیشی ٹیم نے خاتون کے لڑکے کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنا شروع کیں تو انہیں پتہ چلا کہ ان کا بیٹا غائب ہے جس کے بعد اس کے سکول کے دوستوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔

پولیس کو لڑکے کے دوستوں نے بتایا اس کی کلاس میں پڑھنے والی ایک لڑکی کے ساتھ گہری دوستی ہے جو ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔پولیس کے مطابق ٹیم کو معلوم ہوا کہ خاتون نے بیٹے نے پچاس ہزار روپے کا نیا آئی فون خریدا ہے۔ ٹیم نے دھرم پورہ، ککرولا اور نجف گڑھ میں کئی جگہوں پر تلاشی لی، لیکن ہر بار وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پھر منگل کے روز اطلاع ملی کہ لڑکا شام 6 بجے کے قریب اپنے گھر آئے گا، جس کے بعد گھر کے قریب اسے پکڑنے کا جال بچھایا گیا۔

بعد ازاں جب لڑکا اپنے گھر پہنچا تو پولیس نے اسے گرفتار کرلیا جس کے پاس سے آئی فون برآمد ہوا۔پولیس نے مزیز بتایا کہ کم عمر نوجوان کلاس 9 کا طالب علم ہے اور نجف گڑھ کے ایک پرائیویٹ اسکول میں پڑھتا ہے۔ اس کے والد کی بیماری کی وجہ سے موت ہو گئی تھی اور اسے پڑھائی میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

پولیس نے بتایا کہ طالب علم نے اپنی گرل فرینڈ کو اس کی سالگرہ پر تحقہ دینے کے لیے اپنی والدہ سے پیسے مانگے تھے لیکن انہوں نے پیسے دینے سے انکار کر دیا تھا، انکار پر ناراض ہو کر اس نے پیسے چرانے کا فیصلہ کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں