Friday, December 27, 2024
ہومWorldمدینہ منورہ : زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے...

مدینہ منورہ : زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے شیخ اسماعیل انتقال کر گئے



(ویب ڈیسک)  مدینہ منورہ میں 40 برس سے زائرین کو مفت چائے اور قہوہ پلانے والے 96 سالہ شیخ اسماعیل الزائم ابو الصباء  انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ میں انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے  شیخ اسماعیل کا تعلق شام کے شہر حماہ سے تھا۔

وہ 50سال سے مدینہ منورہ میں مقیم تھے اور ہر آنے والے زائر کو مفت چائے، کافی اور کھجور پیش کیا کرتے تھے، شیخ اسماعیل کبھی کبھار زائرین کو اپنے آبائی علاقے سے آنے والی روایتی مٹھائیاں بھی پیش کرتے تھے۔

ان کی عمر 96 برس تھی، وہ اپنی انسانی خدمت کے سبب ’’پیغمبر رسولﷺ کے مہمانوں کے میزبان‘‘ کے طور پر مشہور تھے، سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور ان کے کام کی ہر جانب ستائش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سسٹم داخل، محکمہ موسمیات نے الرٹ کردیا

وہ مسجد نبوی کے قریب ایک پلاسٹک کی کرسی پر بیٹھتے تھے، ان کے سامنے ایک میز ہوتی تھی جس پر کافی چائے کے علاوہ میٹھے پکوان کی پلیٹ ہوتی تھی۔ انھوں نے بہت سے انٹرویوز میں کہا کہ وہ کسی بھی قسم کے مالی معاوضے کے بغیر اللہ کی خوشنودی کے لیے انسانی خدمت کر رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں