Saturday, December 28, 2024
ہومWorldمراکش :وزیر انصاف کی ہوٹلوں میں قیام کیلئے نکاح نامے کی شرط...

مراکش :وزیر انصاف کی ہوٹلوں میں قیام کیلئے نکاح نامے کی شرط کی مخالفتعوام برہم



(ویب ڈیسک)مراکش کے وزیر انصاف عبداللطیف وہبی نے ہوٹلوں میں مردو خواتین کے مخلوط قیام کے حوالے سے نکاح نامے کی شرط پر اعتراض کرکے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر انصاف عبداللطیف وہبی کا کہنا ہے کہ وہ برسوں سے نوٹ کررہے ہیں کہ ملک کے ہوٹلوں میں جوڑوں کے قیام کے لیے ان سے نکاح نامہ یا نکاح کی تصدیق مانگی جاتی ہے ، میرے خیال میں یہ غیرقانونی اور لوگوں کی نجی زندگی میں مداخلت ہے ۔

عبداللطیف وہبی کے اس بیان پر مراکش میں سوشل میڈیا پر ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔ ملے جلے رد عمل میں کچھ لوگوں نے وزیر موصوف کے بیان کو اسلامی تعلیمات کے خلاف اور بے راہ روی کو فروغ دینے کی کوشش قرار دیا جبکہ کچھ صارفین شہریوں کی پرائیویسی کے دفاع میں ان کے موقف کی حمایت بھی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جسٹس ریٹائرڈ طارق عباسی کو واٹس ایپ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

   





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں