بیان میں کہا گیا ہے کہ سفیر نے بحران کی اس گھڑی سے نمٹنے اور معصوم شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے عمانی سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے کیے گئے فوری اقدامات کی بھی تعریف کی۔امت نارنگ نے کہا کہ سفارت خانہ اس واقعہ میں اپنی جان گنوانے والے لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہے۔