واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی جج نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل بھیجنے کی وارننگ دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی دسویں بار توہینِ عدالت پر جج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا جس کے بعد امریکی جج نے انہیں جیل بھیجنے کی وارننگ دے ڈالی۔امریکی جج نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگلی بار توہینِ عدالت کی تو جیل بھیج دوں گا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ذاتی معاملات چھپانے کے لئے کی گئی غیرقانونی ادائیگیوں کے کیس کا سامنا ہے جبکہ پچھلے ہفتے توہینِ عدالت پر ڈونلڈ ٹرمپ پر 9 ہزار ڈالرز جرمانہ ہوچکا ہے۔