(24 نیوز) بھارت کے مسلمان گورنر عارف محمد خان نے بابری مسجد کی جگہ بنائے گئے رام مندر میں سجدہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں نے ایودھیا کے رام مندر میں مورتی کے سامنے سجدہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو کے پسِ منظر میں ہندو مذہب کے نعرے بھی سنے جاسکتے ہیں، گورنر عارف محمد خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ انہوں نے رام مندر کا دورہ کرکے ہندو دیوتاؤں کی پوجا کی۔
یہ بھی پڑھیں: بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد ہلاک،درجنوں لاپتہ
اس موقع پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف محمد خان نے کہا کہ میں جنوری میں دو بار ایودھیا آیا تھا، یہاں آکر آج بھی پہلی بار جیسا ہی محسوس کررہا ہوں، یہاں آنا میرے لیے خوشی کی بات نہیں بلکہ یہ میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ میں نے یہاں آکر پوجا کی۔
Hon’ble Governor Shri Arif Mohammed Khan at Prabhu Shri Ram Temple Ayodhya: PRO KeralaRajBhavan pic.twitter.com/wCzZCSirLt
— Kerala Governor (@KeralaGovernor) May 8, 2024
بھارتی گورنر کی ویڈیو پر جہاں ہندو انتہا پسند انہیں سراہاتے نظر آرہے ہیں تو وہیں مسلمانوں کی جانب سے عارف محمد خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔