Sunday, December 29, 2024
ہومWorld مسلم دشمنی؟انتخابات سے قبل اترپردیش بھارت میں مدارس پر پابندی عائد

 مسلم دشمنی؟انتخابات سے قبل اترپردیش بھارت میں مدارس پر پابندی عائد



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں انتخابات سے قبل ریاست اترپردیش میں اسلامی مدارس پر پابندی لگا دی گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے مدرسوں سے متعلق 2004 کا قانون منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ مدارس سے متعلق قانون سے آئینی سیکولرازم کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔عدالت نے مدارس کے لاکھوں طلبہ کو روایتی سکولوں میں داخلے کی ہدایت بھی کی ہے۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کی 24 کروڑ کی آبادی میں پانچواں حصہ مسلمان ہیں۔اس حوالے سے ریاست میں مدرسہ تعلیمی بورڈ کے سربراہ افتخار احمد جاوید نے کہا کہ اس اقدام سے 25 ہزار مدارس کے 27 لاکھ طلبہ اور تقریباً 10 ہزار اساتذہ متاثر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ عدالت نے اپنے حکم پر عمل کا کوئی وقت نہیں دیا تاہم مدرسوں کو فوری طور پر بند کئے جانے کا امکان نہیں ہے۔
بھارت میں مسلمانوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے انتخابات سے قبل بی جے پی کے کچھ ارکان اور اس سے وابستہ افراد پر اسلام مخالف نفرت انگیز تقاریر کو بڑھاوا دینے اور مسلمانوں کی املاک کو مسمار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں