Friday, January 3, 2025
ہومWorldمصری دلہا کا شادی ہال میں دلہن پر تشدد گھسیٹتا بھی رہا 

مصری دلہا کا شادی ہال میں دلہن پر تشدد گھسیٹتا بھی رہا 



قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )عام طور پر شادی کے روز دلہا دلہن سے محبت کے اظہار کیلئے اسے قیمتی تحائف پیش کرتا ہے تاہم مصری شخص کے شادی ہال میں ہی خاندان کے سامنے دلہن سے ناروا سلوک نے سب کو حیران کر دیا۔
العربیہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی مصر کی ویڈیو میں دلہا کو مہمانوں کی موجودگی میں شادی ہال میں دلہن پر تشدد کرتے اور اسے مسلسل گھسیٹتے دیکھا گیا۔وائرل ویڈیو میں دلہا دلہن کو سٹیج پر مسلسل گھسیٹتے دیکھا جاسکتا ہے جس دوران توازن نہ سنبھالتے ہوئے دلہن زمین پر گھٹنوں کے بل گر پڑتی ہے، دلہن کے گرنے کے باوجود دلہا اپنی دلہن کو گھسیٹنے کی کوشش کرتا ہے۔یہ منظر دیکھ کر ہال میں موجود خواتین دلہن کو سنبھالنے کیلئے اس کی جانب بڑھتی ہیں جبکہ دوسری جانب دلہا شدید غصے کی حالت میں سٹیج پر لگی کرسیوں پر جاکر بیٹھ جاتا ہے لیکن دلہا کے بیٹھتے ہی ایک شخص بھاگتا ہوا اسٹیج پر آکر دلہا پر حملہ کر دیتا ہے جس کے بعد وہاں کھڑے لوگ دونوں کو علیحدہ کرتے ہوئے حملہ کرنے والے شخص کو سٹیج سے نیچے لے جاتے ہیں۔بعدازاں دلہا طیش میں آکر سٹیج سے اتر کر حملہ کرنے والے شخص پر لپکنے کی کوشش کرتا ہے۔دلہاکے دلہن سے ناروا سلوک کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی ہے تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے پر صارفین کی جانب سے دلہے کے رویے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں