قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مصر میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئی ۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ المنیا گورنریٹ میں واقع بنی مزار سینٹر کے ایک چرچ میں پیش آیا جہاں 20 سالہ دلہن کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک دلہن کو شدید تکلیف محسوس ہوئی تاہم شادی کی تقریب کی وجہ سے اہل خانہ ہسپتال جانے پر تاخیر کا شکار رہے ۔رپورٹ کے مطابق جب نینسی نامی دلہن کو ہ سپتال لے جایا گیا تو وہاں حرکت قلب بند ہونے سے دم توڑ گئی۔ معائنے پر پتہ چلا کہ لڑکی کی عمر بیس سال تھی اور تقریب کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا جس نے اس کی جان لے لی۔تاہم، اس واقعے میں کسی مجرمانہ سازش کا ثبوت نہیں ملا اور موت کو حادثاتی قرار دیا گیا۔ بعد ازاں اسپتال انتظامیہ نے لاش کو دفن کرنے کے لیے اس کے لواحقین کے حوالے کردی۔لاش گھر پہنچتے ہی دونوں خاندانوں میں صف ماتم بچھ گئی، دلہن کی موت کے بعد شادی کی خوشی ماتم میں بدل گئی۔