Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldمعروف بھارتی شیف امتیاز قریشی انتقال کرگئے

معروف بھارتی شیف امتیاز قریشی انتقال کرگئے



(24 نیوز )دم پخت بنانے میں کامل مہارت رکھنے کے حوالے سے مشہور لیجنڈری بھارتی شیف امتیاز قریشی93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی لیجنڈری شیف گزشتہ روز 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے،کولینری آرٹ (مختلف اقسام کے کھانے بنانے کے فن) میں اپنی مہارت پر بھارتی حکومت کی جانب سے پدما شری ایوارڈ یافتہ امتیاز قریشی 2 فروری 1931 کو لکھنو (اتر پردیش) میں پیدا ہوئے، وہ بھارت کی معروف چین آف آئی سی ٹی ہوٹلز میں 1979 میں شامل ہوئے اور وہاں ماسٹر شیف کے فرائض انجام دیے، انکے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ کولینری آرٹ میں بخارا برانڈ کے تخلیق کار تھے اور انہوں نے ہی دم پخت کوکنگ تکنیک کو دوبارہ زندہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : کس کے کہنے پر دھاندلی کی ؟ پولیس حراست سے کمشنر راولپنڈی کا اہم بیان آ گیا 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں