لاہور (ویب ڈیسک) امریکی ملک برازیل کے الٹامیرا میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن میں بیٹی کی چوتھی پوزیشن آنے پر والد نے ججوں پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی، لیکن پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ عجیب واقعہ 28 جولائی کو مقابلہ حسن کے اختتام کے بعد پیش آیا۔ مقابلہ ختم ہونے کے تقریباً دو گھنٹے بعد شریک لڑکی کے والد نے ججوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ خود مارا گیا۔رپورٹ کے مطابق طیش میں آنے والے سیباستیاؤ فرانسیسکو نامے لڑکی کے والد نے ایونٹ میں موجود پولیس سیکیورٹی کی موجودگی کی پرواہ کیے بغیر حملہ کیا تھا۔
اس کہنا تھا کہ اگر منصفانہ طور پر شرکا کو جانچا جاتا تو میری بیٹی مقابلہ جیت لیتی۔رپورٹ کے مطابق جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہ ہال لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔