ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر کی مسجد اقصٰی پر دھاوا بولنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیر نے مسجد اقصٰی پر دھاوا بول کر مقدس مقامات کی بےحرمتی کی کوشش کی۔
وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ مقامات مقدسہ کے تقدس کا احترام اور تحفظ سعودی عرب سمیت کروڑوں مسلمانوں کی اولین ترجیح ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق مقامات مقدسہ کی بےحرمتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔