برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن ٹیلی کام کمپنی ’ڈوئچہ ٹیلی کام‘ نے خود کار طریقے سے نیٹ ورک تبدیل کرنے کی صلاحیت کا حامل دنیا کا پہلا ’ریزیلئنٹ (Resilient)سم کارڈ(rSIM) تیار کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس سم کارڈ کی تیاری کا مقصد موبائل فون اور انٹرنیٹ صارفین کو سروسز کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جس جگہ ایک نیٹ ورک کے سگنلز کمزور ہوں گے، یہ سم کارڈ خودکار طریقے سے دوسرے نیٹ ورک پر چلا جائے گا۔ اس طرح صارف بغیر تعطل کے سروسز استعمال کر سکے گا۔ ڈوئچہ ٹیلی کام نے یہ سم کارڈ دنیا کی کئی بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔