Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldمودی کی حلف برداری کی تقریب میں مکیش امبانی کی ڈرنک سے...

مودی کی حلف برداری کی تقریب میں مکیش امبانی کی ڈرنک سے تواضع لیکن اس کی قیمت کتنی نکلی؟ یقین کرنا مشکل 



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں سستا ’او آر ایس‘ پینے کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی جہاں لوگ حیرت سے سوال پوچھ رہے ہیں کہ ایسی بڑی شخصیات بھی اتنا سستا ڈرنک پیتی ہیں؟ 
انڈیا ٹائمز کے مطابق اس تصویر میں مکیش امبانی اور شاہ رخ خان کے ہاتھوں میں او آر ایس کے ڈبے ہوتے ہیں اور وہ دونوں او آر ایس پیتے ہوئے ایک دوسرے سے محو گفتگو ہوتے ہیں۔ او آر ایس کے اس ڈبے کی قیمت صرف 30روپے ہے۔اس تصویر پر جہاں بیشتر انٹرنیٹ صارفین شاہ رخ خان اور مکیش امبانی کی سادگی کی تعریف کر رہے ہیں، بہت سارے اس پر میمز بھی پوسٹ کر رہے ہیں۔ 

ایک صارف نے اپنے کمنٹ میں طنزیہ طور پر لکھا ہے کہ ’’بس اتنا امیر ہونا ہے کہ ایسے او آر ایس پی سکوں۔‘‘ایک شخص نے لکھا ہے کہ او آر ایس سستا ضرور ہے لیکن شوگری مشروبات کی نسبت کہیں بہتر ہے۔ اس کے کئی طبی فوائد بھی ہیں۔گرمیوں کے موسم میں یہ بہترین انتخاب ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں