Thursday, December 26, 2024
ہومWorldموسلادھار بارش میں خانہ کعبہ کے روح پرور مناظر ویڈیو وائرل

موسلادھار بارش میں خانہ کعبہ کے روح پرور مناظر ویڈیو وائرل



(24نیوز)سعودی عرب میں مکہ مکرمہ سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، مسجد الحرام میں بارش کے دوران زائرین کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق جدہ میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں جس سے جل تھل ایک ہوگیا باران رحمت کے برسنے سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹا وہیں موسم خوشگوار ہونے سے ملکی اور غیر ملکیوں نے خوشی کا اظہار کیا،مسجد الحرام میں بھی موسلادھار بارش سے دنیا بھر سے آئے عمرہ زائرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،میزاب رحمت سے برسنے والے بارش کے پانی سے روح پرور مناظر دیکھے گئے، عمرہ زائرین نے بارش برسنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور اللہ کے حضور اپنی مناجات کیں۔

 دوسری جانب بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے جدہ میونسپلٹی بارش کے پانی کو نکالنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔ 

 یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج اسکیم: پہلے 6 روز میں  15844 درخواستیں موصول 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں