Saturday, December 28, 2024
ہومWorldموٹر سائیکل پر کرتب دکھانا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا 

موٹر سائیکل پر کرتب دکھانا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا 



 (24 نیوز)سوشل میڈیا پر فالوورز اور لائیکس کی لت کسی نشے سے کم نہیں ، اس نشے کو پانے کیلئے نوجوان کیا کچھ نہیں کرتے ، یہاں تک کہ اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔

ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان سپورٹس بائیک پر پش اپس لگا رہا ہے ، ویڈیو کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا تھا کہ صارفین نے اس کی شکایت  کر دی جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے ، دراصل یہ واقع بھارتی ریاست بہار کا ہے ،فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نمستے انڈیا کے عنوان سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں نوجوان کو مصروف شاہراہ پر چلتی موٹر سائیکل پر پش اپس لگاتے اور دیگر کرتب دکھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 نوجوان کی شناخت نیرج یادیو کے نام سے ہوئی ہے اور یہ خود کو ’موٹر بلاگر‘ بتاتا ہے جبکہ انسٹاگرام پر اس کے فالوورز کی تعداد دو لاکھ سے زائد ہے،نیرج نے انسٹاگرام پر 600 سے زائد ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں وہ موٹر سائیکل پر مختلف کرتب دکھاتے نظر آتا ہے،نوجوان کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی ویڈیو پر پولیس کو شکایت کی گئی،بعدازاں پولیس نے بتایا کہ موٹرسائیکل کو دو ماہ قبل پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا اور نوجوان کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں