Saturday, December 28, 2024
ہومWorldمکہ مکرمہ کے پہاڑوں میں عجیب الخلقت جانور نمودار

مکہ مکرمہ کے پہاڑوں میں عجیب الخلقت جانور نمودار



(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مکہ مکرمہ کے پہاڑوں میں ایک عجیب الخلقت جانور کا ویڈیو کلپ گردش کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے جبل خندمہ میں نظر آنے والے اس جانور کو اس کے بڑے جسم اور اس کی خصوصیات کی وجہ سے عجیب قرار دیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے وضاحت کی کہ ویڈیو میں دکھایا گیا جانور راک ہائراکس ہے۔ یہ جانور ایک جنگلی ممالیہ ہے جو پہاڑی ماحول میں رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سمارٹ فونز کی لت کتوں کو بھی لگ گئی، وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے

یہ بات قابل ذکر ہے کہ راک ہائراکس خرگوش سے مشابہت رکھتا ہے۔ اس کی دم نہیں ہوتی۔ اس کے کان چھوٹے ہوتے ہیں اور اس کا جسم گہری بھوری کھال سے ڈھکا ہوتا ہے۔ یہ پودوں، اناج اور پھلوں کو اپنی خوراک بناتا ہے۔ خشک سالی کے وقت خوراک کی کمی کو برداشت کرتا ہے۔ یہ اونچے، ہموار چٹانی علاقوں میں رہتا ہے اور شکاریوں سے خود کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں