Saturday, December 28, 2024
ہومWorldمکیش امبانی نے مشہور برطانوی ’سٹوک پارک‘ خرید لیا

مکیش امبانی نے مشہور برطانوی ’سٹوک پارک‘ خرید لیا



(24 نیوز) ریلائنس کمپنی کے مالک اور ایشیا کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہور سٹوک پارک خرید لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے سٹوک پارک لمیٹڈ کو 79 ملین ڈالرز میں خریدا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سٹوک پارک کو خریدنے کا معاہدہ ریلائنس انڈسٹریز کے برطانیہ میں قائم ایک یونٹ کے ساتھ ہوا ہے جو بکنگھم شائر میں ایک ہوٹل، کھیلوں اور کئی تفریحی سہولیات کا مالک ہے، اب ریلائنس کے اثاثوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، آٹے کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی

اگرچہ سٹوک پارک کی 900 سال سے زیادہ پرانی تاریخ ہے لیکن اس کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق اسے 1908 تک نجی رہائش گاہ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، 49 پرتعیش بیڈ رومز اور سوئٹس، گولف کورس، 13 ٹینس کورٹ اور 14 ایکڑ نجی باغات پر مبنی یہ پراپرٹی امیر سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔

سٹوک پارک کو جیمز بانڈ کی 2 فلموں نیٹ فلکس سیریز ’بریجٹ جونسز ڈائری‘ اور ’دی کران‘ کی شوٹنگ کے لیے بھی استعمال کیا جا چکا ہے، اس پراپرٹی کا رولنگ گالف کورس اس وقت سے بہت مشہور ہے جب جیمز بانڈ نے 1964 میں وہاں اورک گولڈ فنگر کے ساتھ ایک گیم کھیلی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں