بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔ اس سماعت کے دوران عمران خان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ اس کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش کرنے کی اجازت مانگی، لیکن اس کے لیے بھی منع کر دیا گیا۔ بشریٰ نے کہا کہ میرے اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی (عمران خان) کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی بشریٰ نے الزام عائد کیا کہ وہ انصاف کرنے والوں کے ذریعہ ناانصافی ہوتی دیکھ رہی ہے۔ وہ اس موقع پر رونے لگیں اور کہا کہ انھیں اور عمران خان کو غلط طریقے سے پھنسایا گیا ہے۔ اتنے وقت سے راحت نہ ملنے کے بعد بشریٰ نے کہا کہ اب انھیں پاکستان کی عدالتوں سے کسی بھی طرح کے انصاف کی امید نہیں رہ گئی ہے۔