Saturday, January 4, 2025
ہومWorld’’میں پیدا نہیں ہوا‘‘نریندر مودی نے خود کو بھگوان کا اوتار قرار...

’’میں پیدا نہیں ہوا‘‘نریندر مودی نے خود کو بھگوان کا اوتار قرار دیدیا



(24 نیوز )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے اکثر و بیشتر تنقید کی زد میں رہتے ہیں لیکن اب کی بار انہوں نے ایسا بیان دیا ہے کہ ہر زی شعور شخص سکتے میں آ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نریندر مودی نے انکشاف کیا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ پیدا نہیں ہوئے کیونکہ کام کرنے کی انرجی جو وہ محصوص کرتے ہیں اس سے لگتا ہے کہ انہیں بھگوان نے خاص مقصد کیلئے بھیجا ہے ۔

بھارتی اینکر ’روبیکا لیاقت ‘کے ساتھ انٹرویو  کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں ،لوگوں نے اسے خودپسندی کی انتہا قرار دے دیا تو کسی نے کہا ابھی اوتار کہہ رہے ہیں جیت گئے تو خود کو بھگوان کہہ دیں گے، کسی نے پوچھا تو کیا خدا انہیں مسلمانوں پر مظالم اور منی پور میں قتل عام کے لیے توانائی دیتا ہے؟





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں