Thursday, December 26, 2024
ہومWorld  نئی دہلی میں آرمی کوارٹرز سے زیادتی کے بعد قتل کی...

  نئی دہلی میں آرمی کوارٹرز سے زیادتی کے بعد قتل کی گئی 8 سالہ بچی کی لاش برآمد ہنگامہ برپا



   نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کڑی نگرانی والے آرمی کوارٹرز سے 8 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے کینٹونمنٹ ایریا میں واقع آرمی کوارٹروں سے 8 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ بچی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی پیرکی شام سخت نگرانی والے علاقے سے لاپتا ہوئی تھی جس کی تلاش جاری تھی۔ بچی کی لاش شنکر وہاڑ ملٹری سٹیشن میں ایک خالی گھر سے برآمد ہوئی۔ بچی سے زیادتی اور قتل کے الزام میں 19 سالہ پڑوسی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ بچی مجھے بھائی کہتی تھی۔ اسے چیزوں کا لالچ دے کر خالی گھر میں لے گیا۔ زیادتی کی کوشش کے دوران بچی نے مزاحمت کی تو گلا گھونٹ کر مار دیا۔ پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے بچی کو قتل کرنے کے بعد اس کے گلے میں اسکارف باندھ دیا تا کہ خود کشی معلوم ہو۔ ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں