نئی دہلی , وارانسی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہندوتوا حکام نے تقریباً 600برس پرانی قدیم مسجد شہید کر دی۔دہلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آپریشن میں تاریخی اخونجی مسجد اور مدرسہ بحر العلوم کو شہید جبکہ کئی قابل احترام شخصیات کی قبروں کو بھی مسمار کیا گیا۔خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وارانسی میں بھارت کی ایک اور تاریخی مسجد پر انتہا پسند ہندوؤں نے قبضے کی کوشش کی اور وارانسی کی ضلعی عدالت نے ہندوؤں کو گیان واپی مسجدکے تہہ خانے میں پوجا کرنے کی اجازت دیدی ہے۔