ابوجا(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائیجریا میں آئل ٹینکر دھماکے میں 94افراد ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ رات گئے پیش آیا،آئل ٹینکر ہائی وے پر گرنے کے بعد الٹ گیا اور لوگ آئل اکٹھا کرنے کیلئے ٹینکر کےقریب موجود تھے کہ دھماکہ ہوگیا۔زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔