Wednesday, January 1, 2025
ہومWorld نافرمانی بدتمیزی:پریشان ماں نے 9 سالہ بیٹے کو گلا گھونٹ کر مار...

 نافرمانی بدتمیزی:پریشان ماں نے 9 سالہ بیٹے کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں ایک خاتون نے 9 سالہ بیٹے کی نافرمانی اور بدتمیزی سے تنگ آکر اس کا گلا گھونٹ کر جان لے لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر اگرتلہ کے محلہ جے نگر میں پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو سپرابھا نامی خاتون کو بیٹے کی لاش کے پاس بیٹھا پایا جس کے بعد خاتون نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔سپرابھا نے پولیس کو بتایا کہ وہ تعمیراتی جگہ پر مزدوری کرتی ہے، اس کا شوہر لاپتہ ہے اور بیٹی کی شادی ہو چکی ہے، وہ بیٹے راجدیپ کی اکیلے پرورش کر رہی تھی لیکن بیٹے کی مسلسل بدتمیزی سے پریشان تھی، راجدیپ نے پیسے چرائے اور پڑھائی بھی چھوڑ دی تھی، اس کی حرکتوں کی وجہ سے اسے کوئی کام پر بھی نہیں رکھتا تھا۔خاتون نے اعتراف کیا کہ میں نے بیٹے کو قتل کر دیا ہے لہٰذا جیل جانے کیلئے تیار ہوں۔دوسری جانب پولیس نے سپرابھا کے گھر سے مبینہ طور پر قتل میں استعمال کی گئی رسی اور بانس بھی برآمد کر لی ہے، ساتھ ہی قتل کی مزید تحقیقات کیلئے کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں