Saturday, December 28, 2024
ہومWorldنریندرمودی دوست کی لاش امریکا سے واپس لانے میں مدد کریں ’گوپی...

نریندرمودی دوست کی لاش امریکا سے واپس لانے میں مدد کریں ’گوپی بہو‘ کی اپیل 



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی اداکارہ دیوولینا بھٹاچرجی نے امریکا میں قتل ہونے والے دوست کی لاش واپس بھارت لانے کےلئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کردی۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں دیوولینا بھٹاچرجی کا کہنا تھا کہ انکے دوست امرناتھ گھوش نامی شخص کو ریاست میسوری کے شہر سینٹ لوئس میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انکے دوست اپنے خاندان کے واحد کفیل تھے، انکی والدہ تین سال پہلے چل بسی تھیں جبکہ والد انکے بچپن میں فوت ہوگئے تھے۔دیوولینا بھٹاچرجی نے یہ بھی لکھا کہ انکے دوست کو قتل کرنے والے ملزم سے متعلق معلومات سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی اسکے محرکات سامنے آئے۔ انہوں نے لکھا کہ امرناتھ گھوش کے خاندان میں کوئی نہیں ہے جو انکے لئے لڑ سکے، صرف دوست ہی ہیں جو انکے لئے لڑ سکتے ہیں۔ 
دیوولینا نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ امرناتھ ایک بہت اچھے ڈانسر تھے، وہاں پی ایچ ڈی کر رہے تھے، ایک شام وہ چہل قدمی کےلئے نکلے تو انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ 
انہوں نے لکھا کہ امریکا میں کچھ دوستوں نے پولیس سے انکی لاش کی حوالگی کا کہا لیکن انہیں جواب نہ ملا۔ دیوولینا نے امریکا میں بھارتی سفارتخانے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ جے شنکر کو ٹیگ کرتے ہوئے اس معاملے کو دیکھنے کی درخواست کی۔
واضح رہے کہ اداکارہ دیوولینا بھٹاچرجی نے مشہور زمانہ ٹیلی ویڑن سیریل ’ساتھ نبھانا ساتھیا‘ میں گوپی بہو کے کردار سے شہرت پائی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں