ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت میں ایک نوجوان لڑکی جسم پر محض تولیہ باندھ کر سڑک پر نکل آئی جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھا ہے ۔
بھارتی ویب سائٹ” نیوز 18″ کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کی سڑک پر تولیہ کے لباس زیب تن کیے ہوئے خاتون تنومیتا گھوش ہے جو کہ مینترا فیشن سپرسٹار ہیں، جبکہ حال ہی میں انہوں نے اپنے اس حیرت انگیز انداز کی بدولت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی اور تنقید کو دعوت بھی دی۔
ممبئی کی ایک سڑک پر موجود تنومیتا کے انسٹاگرام پر 37 ہزار سے زائد فالوورز ہیں، جبکہ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو میں پس منظر پر ’توبہ توبہ‘ گانا لگایا گیا تھا۔دوسری جانب تنومیتا نے سر پر بھی تولیہ باندھا ہوا تھا، ساتھ ہی کانوں میں بُندے پہنے ہوئے تھے۔
اگرچہ یہ سٹائل غیر معمولی معلوم ہو رہا تھا، تاہم آس پاس موجود شہری بھی حیرت سے انہیں تک رہے تھے، جبکہ تنومیتا گاڑی سے اتر کر بس سٹاپ کے قریب مقامی دکان کی طرف جا رہی تھیں۔
ویڈیو میں تنومیتا نے سر پر موجود تولیہ اتار کر ڈرامائی انداز میں بال سکھانا شروع کیے۔ تنومیتا کی جانب سے تولیے کے نیچے ٹاپ نما ڈریس پہنا تھا۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ کچھ اسے پبلسٹی سٹنٹ قرار دیا جا رہا ہے۔