Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldنوجوان کی چلتی ٹرین کے سامنے آ کر خود کشی

نوجوان کی چلتی ٹرین کے سامنے آ کر خود کشی



(ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں 30 سالہ شخص نے آئی این اے میٹرو سٹیشن پر چلتی ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ 2 روز قبل پیش آیا جب اجیتیش سنگھ نامی شخص چلتی ٹرین کے آگے کود گیا اس دوران سٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں اجیتیش کی خودکشی کے مناظر ریکارڈ ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پانی پر تیرتی برف سے بنی کشتی کی تصاویر وائرل

بھارتی پولیس کے سینئر افسرکا کہنا تھا کہ خودکشی کرنے والے اجیتیش سنگھ کی شناخت ان کے موبائل فون پر آئی کال کے ذریعے ہوئی جبکہ دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق اجیتیش کی خودکشی کی وجہ کا پتہ تاحال نہیں چل سکا، اس حوالے سے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

ڈی ایم آر سی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس واقعہ کی وجہ سے میٹرو سروس تقریبا 15سے 20 منٹ تک متاثر رہی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں