نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں 13سالہ طالبہ کو نامناسب انداز میں چھونے پر ایک خاتون ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق 38سالہ جینا شیابیکا نامی اس ٹیچر کا تعلق امریکی ریاست نیوجرسی سے ہے جو مارلبورو میموریل مڈل سکول میں پڑھاتی تھی۔
جینا شیابیکا نے کلاس میں طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا اور اس کے جسم کو نازیبا انداز میں چھوا۔ طالبہ نے گھر جا کر اپنی ماں کو تمام بات بتائی، جس نے سکول انتظامیہ کو ٹیچر کی شکایت کر دی۔ رپورٹ کے مطابق سکول انتظامیہ کی طرف سے انکوائری میں ٹیچر کا جرم ثابت ہونے پر اسے نوکری سے معطل کرکے معاملہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹیچر کی یہ حرکات سکول کے سی سی ٹی وی کیمرے کی زد میں بھی آ گئی، جس کی فوٹیج ثبوت کے طور پر پولیس کو دے دی گئی ہے اور جینا شیابیکا کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق جینا شیابیکا کے متاثرہ طالبہ کی فیملی کے ساتھ بھی قریبی تعلقات تھے اور وہ کئی بار ان کے گھر بھی جا چکی تھی۔