Sunday, December 29, 2024
ہومWorldنیا کا وہ مقام جہاں دو ماہ سورج نہیں نکلتا

نیا کا وہ مقام جہاں دو ماہ سورج نہیں نکلتا



 (ویب ڈیسک)دنیا میں بے شمار ایسے مقامات ہیں جو اپنی الگ الگ خصوصیات کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں، ایسا ہی دنیا کا  ایک مقام ہے جہاں دو ماہ تک سورج نہیں نکلتا۔

یہ دنیا اللہ پاک نے بہت خوبصورت بنائی ہے اور ایسے ایسے مقامات کی تخلیق کی ہے جنہیں دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے،ایسی بہت سی مقامات ہیں جہاں تو سورج غروب نہیں ہوتا یا کئی کئی دن یا مہینے نہیں نکلتا، ان ہی میں روس کے صوبے سائبیریا کا شہر بھی ہے، اس شہر کا نام نوریلسک (Norilsk) ہے جو قطب شمالی سے 402کلومیٹر دور واقع ہے ۔

 یہاں سالانہ اوسط درجہ حرارت منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے لیکن سردیوں میں اس شہر کا درجہ حرارت منفی55ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔ یہاں سال میں 280دن سردی کا موسم رہتا ہے ،جس میں 130دن تک شدید برفباری ہوتی ہے۔

 یہ شہر 8سے 9ماہ تک برف سے ڈھکا رہتا ہے،یہاں دو ماہ کی طویل رات ہوتی ہے، سال کے ان دو ماہ میں یہاں کے شہری مکمل اندھیرے میں رہتے ہیں ، اس کے باوجود اس وقت اس شہر کی آبادی 1لاکھ 70ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں اب تک کتنے پاکستانی عازمینِ حج کیلئے پہنچ چکے ہیں؟

 موسم کی شدت کے پیش نظر اس شہر میں کئی بڑی بڑی عمارتیں بنائی گئی ہیں، جن میں چھت کے نیچے سیروتفریح کا انتظام کیا گیا ہے۔ لوگ ان عمارتوں میں سائیکلنگ ، دوڑو دیگر کھیل کھیلتے ہیں۔ 

اس کے علاوہ شاپنگ سینٹر اور سماجی تقریبات کے لیے بھی مخصوص عمارتیں بنائی گئی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں