Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldنیتا امبانی نے اپنی ہونے والی بہو کو دبئی میں 64کروڑ روپے...

نیتا امبانی نے اپنی ہونے والی بہو کو دبئی میں 64کروڑ روپے مالیت کا عالیشان بنگلہ تحفے میں دے دیا



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیاء کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے اپنی ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ کو دبئی میں واقع 64کروڑ روپے مالیت کا عالیشان بنگلہ تحفے میں دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق مکیش امبانی نے دبئی کے مہنگے ترین ساحلی علاقے پام جمیرا میں یہ بنگلہ خریدا تھا جو شہر کے مہنگے ترین گھروں میں سے ایک ہے۔
اس بنگلے کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ 70میٹر طویل ساحل بھی اس کا حصہ ہے۔ گویا امبانی خاندان دبئی کے اس 70میٹر طویل ساحل سمندر کا بھی مالک ہے۔ یہ گھر 10انتہائی پرتعیش بیڈرومز پر مشتمل ہے۔گھر کا بیرونی منظر اور اندرونی تزئین و آرائش آنکھوں کو خیرہ کر دینے والی ہے۔ بنگلے میں ایک بڑے ڈائننگ روم کے علاوہ سوئمنگ پول بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ رادھیکا مرچنٹ، مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے چھوٹے صاحبزادے اننت امبانی کی دلہن بننے جا رہی ہے۔ کچھ عرصہ قبل اننت اور رادھیکا کی ’پری ویڈنگ‘ تقریبات ہوئیں، جس میں بھارتی فلمی ستاروں اور مقامی قابل ذکر شخصیات کے علاوہ بل گیٹس اور ایلون مسک سمیت متعدد بین الاقوامی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ اننت اور رادھیکا کی شادی رواں سال جولائی میں ہونے جا رہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں