Thursday, December 26, 2024
ہومWorldنیتن یاہو نے یرغمالیوں کو رہا کرانیوالوں کو 50 لاکھ ڈالرز کی...

نیتن یاہو نے یرغمالیوں کو رہا کرانیوالوں کو 50 لاکھ ڈالرز کی لالچ دے ڈالی



(ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو ایک سال کی کوششوں کے باوجود یرغمالیوں کو نہ چھڑا سکے اس لیے اب انہوں نے خطیر رقم کے ذریعے لالچ دینا شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے 50 لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ ہر یرغمالی کے بدلے 50 لاکھ ڈالر دیں گے اور رہائی کے عمل میں شامل افراد کو ان کے اہلخانہ سمیت غزہ سے نکالنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا نے اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی عائد کردی

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور ہسپتالوں پر حملے جاری ہیں، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کی بمباری لبنان میں بھی جاری ہے، جس کے نتیجے میں حزب اللّٰہ کے اہم کمانڈر علی دویک سمیت متعدد افراد جان سے گئے ہیں۔ تل ابیب اور شمالی علاقوں میں حزب اللّٰہ کے راکٹ حملوں میں ایک اسرائیلی خاتون ہلاک اور 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں