Friday, December 27, 2024
ہومWorldنیتن یاہو کا ٹرمپ سے رابطہ ایرانی حملے کے خطرے پر تبادلہ...

نیتن یاہو کا ٹرمپ سے رابطہ ایرانی حملے کے خطرے پر تبادلہ خیال



تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فونک رابطے کے دوران انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹس امیدوار کاملا ہیرس کو شکست دے کر ایک بار پھر امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد مطلوبہ 270 سے تجاوز کرگئی جبکہ کاملا ہیرس  کو 226 الیکڑول ووٹ ملے۔

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر ہونگے اور وہ 20 جنوری 2025 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

عرب خبر رساں ادارے نے اسرائیلی وزیر اعظم آفس کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ بدھ کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں انتخابات جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت خوشگوار رہی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں نے “ایرانی خطرے” اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کے حملے کے جواب میں حملہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں