Monday, December 23, 2024
ہومWorldنیتن یاہو کی رہائش گاہ کی طرف ڈرون حملہ، اسرائیلی حکومت کا...

نیتن یاہو کی رہائش گاہ کی طرف ڈرون حملہ، اسرائیلی حکومت کا دعویٰ


فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس ممکنہ طور پر یحیی سنوار کی ہلاکت کے بعد کوئی ایسا رہنما لائے گا جو غزہ سے باہر مقیم ہو جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سابق رہنما کے بھائی محمد سنوار اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھنے میں متوقع طور پر زیادہ بڑا کردار ادا کریں گے۔

نئے رہنما کی تلاش میں حماس نہ صرف اپنی پشت پناہی کرنے والے ایران کی ترجیحات کو مقدم رکھے گا بلکہ قطر کے مفادات بھیپیش مظر ہونگے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حماس کی قیادت کے تمام ممکنہ امیدوار اس وقت قطر میں مقیم ہیں۔

سنوار جو غزہ جنگ کا باعث بننے والے سات اکتوبر 2023 کے اسرائیل پر حملے کے ماسٹر مائنڈز میں شامل تھے، اسرائیلی فورسز کے ساتھ بدھ کو ایک فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے تھے۔ تین مہینوں میں ایسا دوسری بار ہوا ہےکہ حماس اے رہنما ہلاک کر دیا گیا۔

حماس کے سابق چیف اسماعیل ہنیہ کو ایران میں جولائی میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ ان کے قتل کا الزام اسرائیل پر لگایا گیا تھا۔

جب سنوار کو ہنیہ کی جگہ قائد بنایا گیا تو انہوں نے حماس کی سیاسی اور عسکری قیادت کو غزہ میں یکجا کر دیا۔

تاہم، رائٹرز کے مطابق اس بار ایسا دکھائی نہیں دیتا کہ نیا سربراہ بھی ایسا کرے گا۔

مزید پڑھیے



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں