Monday, January 6, 2025
ہومWorldنیدرلینڈز: حکومت اسرائیل کو ایف۔35 کے پرزوں کی برآمد بند کرے،اپیل کورٹ

نیدرلینڈز: حکومت اسرائیل کو ایف۔35 کے پرزوں کی برآمد بند کرے،اپیل کورٹ



نیدرلینڈز کی ایک اپیل کورٹ نے پیر کے روز حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ ایف 35 جیٹ فائٹرز طیاروں کے پرزوں کی اسرائیل کو برآمد روک دے۔

عدالت نے یہ حکم انسانی حقوق کے گروپس کی جانب سے دائر کیے گئے ایک مقدمے کے بعد دیا ہے جس میں غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کے بار ے میں خدشات اٹھائے گئے ہیں۔

عدالت نے کہا، ” اس بات کو نہیں جھٹلایا جا سکتا کہ ایف-35 کے بر آمد کیے گئے پرزوں کے استعمال سے انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا واضح خطرہ موجود ہے۔”

اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب سے انکار کیا ہے جہاں اس نے سات اکتوبر کو عسکریت پسند گروپ حماس کی جانب سے اس حملے کے بعد فوجی کارروائی شروع کی جس میں اسرائیلی اعدادو شمار کے مطابق 1200 لوگ ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی جوابی کارروائی میں غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 28300 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ڈچ عدالت نے کہا ہے کہ حکومت کو سات دن کے اندر حکم کی تعمیل کرنی چاہیے۔ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔

ڈچ حکومت نے یہ دلیل دیتے ہوئے کہ خارجہ پالیسی ترتیب دینا حکومت کا کام ہے نہ کہ کسی عدالت کا، کہاہے کہ وہ سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔

نیدرلینڈز میں ایف۔35 کے پرزوں کا حامل امریکی ملکیت کا ایک گودام موجود ہے جہاں سے ان ملکوں کو وہ پرزے بر آمد کیے جاتے ہیں جو ان کی درخواست کرتے ہیں۔ جن میں اسرائیل شامل ہے۔

اس رپورٹ کا مود اے پی اور رائٹرز سے لیا گیا ہے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں