Sunday, December 29, 2024
ہومWorldنیپال میں عدم اعتماد سے حکومت کی برطرفی کے بعد شرما اولی...

نیپال میں عدم اعتماد سے حکومت کی برطرفی کے بعد شرما اولی وزیراعظم منتخب



(24نیوز) نیپال میں سیاسی کشیدگی کے دوران پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد پشپا کمال ڈاہل حکومت سے برطرف ہوگئے اور ان کی جگہ نئے سیاسی اتحاد کے سابق وزیراعظم 72 سالہ کے پی شرما اولی ایک مرتبہ پھر وزیراعظم بن گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیپال کے صدر رام چندرا پاؤڈیل نے کے پی شرما اولی کو نیپالی کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی آف نیپال یونیفائیڈ مارکسسٹ لیننسٹ کے سیاسی اتحاد کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا،کے پی شرما اولی نے پشپا کمال ڈاہل کی جگہ منصب سنبھال لیا ہے جنہیں جمعے کو ایوان نمائندگان میں اعتماد کے ووٹ کے حصول میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد آئین کے آرٹیکل 76  (2)کے تحت نئی حکومت کی تشکیل کا عمل مکمل ہوا۔

قبل ازیں کے پی شرما اولی نے نیپالی کانگریس کے صدر شیربہادر ڈیوبا کی حمایت کرتے ہوئے خود وزیراعظم نہ بننے کا دعویٰ کیا تھا اور ایوان میں 165 اراکین کے دستخط سے قرارداد جمع کرائی تھی جس میں ان کی جماعت 77 اور نیپالی کانگریس کے 88 اراکین شامل تھے۔

یاد رہے کہ کے پی شرما اولی اس سے قبل2 مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں، پہلی مرتبہ 11 اکتوبر 2015 سے 3 اگست 2016 تک اور دوسری مرتبہ 5 فروری 2018 سے 13 جولائی 2021 تک نیپال کے وزیراعظم رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اعتماد کے ووٹ میں ناکامی سے وزیر اعظم بر طرف ، نیپال میں نئی حکومت بننے کی تیاریاں شروع





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں